سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

CMM کے زیر اہتمام مانچسٹر میں سیمینار کا انعقاد ،منشیات کی روک تھام پر لیکچر

لندن (رپورٹ ،محمد اسحاق ہاشمی) ما نچسٹر میںکریٹیو مائنڈزمیڈیا کے زیر اہتمام منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ماہانہ سیمینار کا انعقاد ہوا،سیمینار میں معروف ما ہر نفسیات ڈاکٹر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،ڈاکٹر اقبال نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیل کیساتھ لیکچر دیا ،سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکاء نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ،بانی چیف ایگزیکٹیوکریٹیو ما ئنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے مہمانوں کو خوش آمد یدکہا ،معروف ما ہر نفسیاف ڈاکٹر اقبال نے منشیات پر لیکچر دینے ہو ئے بتا یا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2021ء کے مطابق دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً27کروڑ 50لاکھ ہے جب کہ 3کروڑ60لاکھ سے زائد افراد منشیات کے استعمال کے عوارض کا شکار ہوئے۔


دنیا بھر میں ہیروئن ، کوکین، چرس، بھنگ، آئس، کرسٹل میتھ اور دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال سے سالانہ کئی لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ 2010ء سے2019ء کے درمیان منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 22فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ عالمی آبادی میں اضافہ ہے۔ دنیا میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے لیکن اس کا علاج بھی ممکن ہے۔صرف آبادیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر، موجودہ تخمینوں کے مطابق 2030ء تک عالمی سطح پر منشیات کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں 11فیصد اضافے کا خدشہ ہے جبکہ افریقا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے باعث 40فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ عالمی اندازوں کے مطابق، 15سے 64سال کی عمر کی تقریباً 5.5فیصد آبادی نے 2020ء میں کم از کم ایک بار منشیات کا استعمال کیا جبکہ 3کروڑ 63 لاکھ افراد یا منشیات استعمال کرنے والے افراد کی کُل تعداد کا 13فیصد، منشیات کے استعمال کی خرابی کا شکارہے۔ ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر1کروڑ10لاکھ سے زائد لوگ انجیکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں، جن میں سے نصف ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ افیون اور کوکین جیسی مسکن ادویات (Opioids) کا منشیات کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں میں سب سے بڑا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق منشیات اور دیگر مادوں کی فروخت کیلئے تکنیکی جدت والے تیز رفتار نئے پلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کا چستی اور موافقت کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے، جہاں تمام منشیات دستیاب اور ہر جگہ قابل رسائی ہوں گی۔ بدلے میں یہ منشیات کے استعمال میں تیز تبدیلیوں کو متحرک اور صحت عامہ پر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں غیر قانونی منشیات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترسیل، اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والے زمینی اور آبی راستوں کی تعداد میں اضافہ، منشیات کی اسمگلنگ کے لیے نجی طیاروں کا زیادہ استعمال اور ترسیل کیلئے کانٹیکٹ لیس طریقوں کے ذریعے لوگوں تک منشیات پہنچائی جارہی ہے،منشیات کی روک تھام کیلئے ہمیں حکمت عملی کی ضرورت ہے

،کریٹیو مائنڈزمیڈیا نے منشیات کے بڑھتے یوئے رجحانات اور اس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کرکے اچھا پیغام دیا ،ہمیں نوجوانوں میں آگاہی کیلئے ایسے ہی پروگرامات کی اشد ضرورت ہے ،بانی کریٹیو مائنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سیمینار میں شرکت کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتی ہوں ،کمیونٹی کے لوگوں نے اپنے مصروف ترین وقت سے کچھ ٹائم نکال کر میرے سیمینار کو چا ر چا ند لگا دیئے ،میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کمیونٹی میں آگا ہی کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں ،انشاء اللہ اپنے مشن کیلئے کام کرتی رہوں گی14/10/2013))

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes