(16/1/2024)
مانچسٹر (رپورٹ محمد اسحاق ہاشمی)کر یٹیو مائنڈز میڈیاکے زیراہتمام مانچسٹر میں خواتین میں آگا ہی کیلئے سیمینار کا انعقاد ہوا،سیمینار میں کمیونٹی کی خواتین نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا ،معروف معالج ڈاکٹر ظل ہما کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،بانی چیف ایگزیکٹیو کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کو خوش آمد ید کہا ،کریٹیو مائنڈ زمیڈیا کی ٹیم سائرہ پونا والا ،روبینہ راجہ ،نبیلہ فاروق ،عالیہ ہاشمی نے بھرپور انتظامات کیے
مہمان خصوصی ڈاکٹر ظل ہما نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریٹیو مائنڈ زمیڈیا نے بہت کم عرصے میں کمیونٹی میں اپنا نام بنایا جس پر میں فرزانہ افضل کو مبا رکباد پیش کر تی ہوں ،آج کے اس مصروف ترین دور میں وقت نکالنا بہت مشکل کام ہے مگر میں خراج تحسین پیش کرتی کریٹیو مائنڈ زمیڈیا کی پوری ٹیم کو جو اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر کمیونٹی کیلئے بھرپور کام کررہی ہیں ،انشا ء اللہ بہت جلد کریٹیو مائنڈزمیڈیابڑی فلاحی تنظیم بن کر ابھرے گی ،میں فرزانہ افضل کو یقین دلاتی ہوں کہ میں کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی ،ایسے موضوع پر کبھی کسی نے بات نہیں کی ،میں پہلی بار فرزانہ افضل کے کہنے پر یہاں آکر تفصیل سے بات کررہی ہوں تا کہ خواتین میں آگا ہی ہو ،ایسے موضوع پر سیمینار یونے چاہیے ،بانی چیف ایگزیکٹیوکریٹیو مائنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںتمام خواتین شرکاء کاشکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ ٹائم نکال کر کریٹیو مائنڈزمیڈیا کے سیمینار میں شرکت کو یقینی بنایا ،الحمد اللہ کریٹیو مائنڈزمیڈیا کے زیر اہتمام پروگرامات کامیابی کیساتھ جا ری ہیں ،میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے تعاون سے میں اپنے مشن میں کامیاب ہوئی ہوں ،میں خاص طور پر ڈاکٹر ظل ہما کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے کریٹیو مائنڈزمیڈیا کے سیمینار میں شرکت کرکے ہمارا حوصلہ بڑھا یا ،میں کمیونٹی میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی کوششیں جا ری رکھوں گی