لندن (رپورٹ ،محمد اسحاق ہاشمی)مانچسٹر میں کریٹیو مائنڈزمیڈیا کی ایگزیکٹیو میٹنگ کا انعقادہوا،میٹنگ میں کریٹیو مائنڈزمیڈیا کی ایگزیکٹیو ممبران نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا ،بانی چیف ایگزیکٹیو سی ایم ایم فرزانہ افضل نے تنظیم کے قیام اور اس کے مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی ،میٹنگ میں سی ایم ایم کی ایگزیکٹیو ممبران عالیہ ہاشمی ،سمیرا اشرف ، سائرہ پونا والا ،روبینہ راجہ ،نبیلہ فاروق نے شرکت کی ،تمام ممبران کی طرف سے سی ایم ایم کی مزید بہتری کیلئے اپنی اپنی تجاویزپیش کی گئیں ،
بانی چیف ایگزیکٹیو سی ایم ایم فرزانہ افضل نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سی ایم ایم کی مز ید بہتری کیلئے تمام ایگزیکٹیو ممبران کاتعاون چاہیے ،آپ لوگوں کا تعاون رہا تو انشاء اللہ سی ایم ایم کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ،ما ضی میں سی ایم ایم کے زیر اہتمام جو بھی پروگرام ہو ئے ہیں سب کے سب کامیاب رہے ہیں جس کا کریڈٹ میری پوری ٹیم کو جا تا ہے ،میں اپنی پوری ٹیم کی انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون سے میری تنظیم نے بہت تیزی کیساتھ کمیونٹی میں اپنا ایک مقام بنا لیا ،انشاء اللہ سی ایم ایم کے پلیٹ فورم سے مزید آگاہی کا سلسلہ جا ری رکھیں گے ،سی ایم ایم کی ایگزیکٹیو ممبران عالیہ ہاشمی ،سمیرااشرف ،نبیلہ فاروق،روبینہ راجہ ،سائرہ پوناوالانے کہا کہ ہم سی ایم ایم کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں ،بانی سی ایم ایم فرزانہ افضل کمیونٹی کیلئے بہترین کام کررہی ہیں ،ہم سی ایم ایم کے کام پر سب ایک پلیٹ فورم پر متحد ہیں ،ہم مزید بہتری کیلئے کام رکھیں گے