سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

گروسری بل کیلکولیٹر: پاکستان میں مہنگائی عروج پکڑ گئی

اسلام آباد(سی ایم ایم رپورٹ)پاکستان میں اکثر لوگ اپنے گروسری بل کا گذشتہ سال سے موازنہ کر کے اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ آخر اتنی ہی مقدار میں اتنی چیزیں اس قدر زیادہ قیمت پر کیوں خریدنی پڑ رہی ہیں۔مثلاً اگر گذشتہ سال آپ نے سبزی، گوشت اور دیگر سودا سلف خریدنے پر چھ ہزار روپے کے قریب ادا کیے تھے تو اب یہ قریب 35 فیصد اضافے کے ساتھ آٹھ ہزار روپے سے زیادہ بنیں گے۔ملک میں اپریل کے دوران افراط زر کی شرح 36.4 فیصد تک جا پہنچی جو کہ 2022 میں ڈیفالٹ اور معاشی بحران سے متاثرہ سری لنکا سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔پاکستان میں اس وقت فوڈ انفلیشن، یعنی کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ، 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال میں امیر ورکنگ کلاس کو بھی اپنے معیارِ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانا پڑی ہیں۔مثلاً ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا، جو مئی 2022 میں 967 روپے کا تھا، اب قیمت میں 177 فیصد اضافے کے بعد 2683 روپے کا ہے۔بی بی سی نے سینسیٹو پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کے ذریعے سودا سلف اور روزمرہ خریداری میں شامل اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ مہنگائی نے آپ کی گروسری باسکٹ کو کس حد تک متاثر کیا ہے۔آپ یہاں اپنی گروسری باسکٹ پر خرچ کا حساب لگا سکتے ہیں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes