سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کملا نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی، ہمت نہ ہارنے، جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے نو منتخب امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔کملا ہیرس نے مزیدکہاکہ ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے کہ ہارو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes