مانچسٹر (رپورٹ،محمد اسحاق ہاشمی)کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کے زیر اہتمام ما نچسٹر میں پروقار سمینار کا انعقاد ہوا،سمینار میں مستند پوڈیا ٹرسٹ مسز میناآفتاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سیمینار میں کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کی ایگزیکٹیو ممبران سمیت درجنوں خواتین نے اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا،مہمان خصوصی مسز مینا آفتاب نے خواتین کو فٹ کیئر کے با رے میں اہم معلومات فراہم کیں،مینا آفتاب نے خطاب کرتے ہو ئے بتا یا کہ آج کل کے دور میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن کا بروقت علاج ضروری ہے،خواتین اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں،چو بیس گھنٹو ں میں کچھ ٹائم اپنے لیے لازمی نکالیں،ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں،فٹ رہنے کیلئے اچھی غذاؤں کا استعمال کر یں،میں کریٹیو مائنڈزمیڈیا کی بانی سی ای او فرزانہ افضل کو مبا رکبا دپیش کر تی ہوں جو خواتین کو معلومات کی فراہمی کیلئے آگاہی سمینار کا انعقادکررہی ہیں،آج کل کے اس مصروف ٹائم میں کسی کیلئے ایک منٹ نکالنا مشکل ہے مگر فرزانہ افضل ماہانہ بنیادوں پر خواتین میں معلومات فراہمی کیلئے سیمینار کا انعقادکرکے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں،میں تمام خواتین سے یہی درخواست کروں گی کہ وہ کریٹیو ما ئنڈزمیڈیاکی کامیابی کیلئے فرزانہ افضل کی دست وبازو بن کر ساتھ دیں،بانی سی ای او کریٹیو مائنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں کریٹیو ما ئنڈزمیڈیاکے سیمینار میں بھرپور اپنی شرکت کو یقینی بنایا،کریٹیو ما ئنڈ زمیڈیا ایک غیر سیاسی،غیر منا فع بخش،غیر مذہبی تنظیم ہے، ہم خواتین کو صحت، تعلیم اورسماجی موضوعات پر آگاہی سیمینار دے کر اپنی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں،انشاء اللہ سلسلہ جا ری رکھیں گے(8/6/2024)