سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ڈالر مہنگا :پاکستانی کرنسی سری لنکن روپے سے بھی نیچے

کراچی ( ) نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر قابو سے باہر ہو گیا، ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی،ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا،پاکستان تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی، تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری،ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہو گیا،علاوہ ازیں عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے سے یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاس میں 27.8 فیصد ہے۔ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے جبکہ ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes