سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھے گی، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہوں گے اور سی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل دوست ملک کے وزیراعظم شہباز شریف بھی چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes