لندن ( فرزانہ افضل) برٹش پاکستانی ایم پی ناز شاہ نے پی آئی اے کا معاملہ حکومت برطانیہ سے اٹھا لیا ،ناز شاہ نے سیکرٹری آف سٹیٹ کو خط لکھا جس میں ناز شاہ نے حکومت برطانئہ کو بتایا کہ میرے حلقہ کے لوگ بہت پریشان ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کا کرایہ دوسری ائیر لائنز بہت چارج کرتی ہیں ،پی آئی اے کا کرایہ سستا اور سہولیات زیادہ تھیں ،میں نے پاکستانی حکام سے بات کی ہے اور اب ایسے مسائل دوبارہ سامنے نہیں آئیں گے ، ناز شاہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان سفر کے مسائل کا برطانوی حکومت کو بتا دیا۔