سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں مسافر بردار بس اور کار کے کھائی میں گر جانے سے مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ جموں کے ضلع جھجر میں پیش آیا جہاں مسافر بردار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔مسافر بردار بس ہندو یاتریوں کو لیکر امرتسر سے جموں ایک تاریخی مندر میں سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے آرہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے 55 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈوڈہ ضلع سے جموں جانے والی ایک کار بھی 300 گہری کھائی میں گر گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔دونوں حادثات کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس علاقے میں کئی خطرناک موڑ اور سڑک کی ابتر حالت بھی ٹریفک حادثات کی وجہ ہیں۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes