سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

مذاکرات کے حامی ،کسی فارمولہ کے حق میں نہیں ہیں ، گیلانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہے،لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں بھی تحریک انصاف کو باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور چودہ مئی پر الیکشن کی ضد بھی غلطی ہے۔انکا کہنا تھا کہ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے،،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes