سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ما نچسٹر ،NHSمیں شکایات درج کروانے کیلئے کریٹیو مائنڈ زمیڈیا کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد


ما نچسٹر (رپورٹ ،محمد اسحاق ہاشمی ) کریٹیو ما ئنڈز میڈیا کے زیر اہتمام برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کی جانب سے علاج معالجے میں لا پرواہی کے بارے میں شکایات درج کروانے کی آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد ہو ا،میڈیکل لائر سرجن ڈاکٹر شہناز سومجی نے سیمینار میں خواتین شرکاکو مکمل بریفنگ دی ،

ڈاکٹر شہنازسومجی نے بتا یا کہ بر طا نیہ میں مقیم ایشیائی کمیونٹی کی کثیر تعداد شا ئد اس بات سے آگا ہ نہیں کہ برطانیہ میں سرکاری ،نیم سرکاری ،پرائیویٹ اداروںمیں عوامی شکایات کو نمٹانے کیلئے با قائدہ ایسانظام موجود ہوتا ہے جو شہریوں کی شکایات کو سنتا ، حل کرتا اور مستقل سدبات کیلئے سفارشات مرتب کرتا ہے تا کہ ادارے کی خدمات کو کمیونٹی کی ضرورتوں کے مطا بق بنا یا جا سکے،میں مانچسٹر میں ایشیائی خواتین پر مشتمل تنظیم کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کی بانی میڈم فرزانہ افضل کو مبا رکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھ کر آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد یقینی بنایا ،میڈیکل لائر سرجن ڈاکٹر شہناز سومجی نے این ایچ ا یس میں اپنی شکایات درج کروانے کے حوالے سے مکمل تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2021اور 2022کے دوران این ایچ ایس کو 2لاکھ25ہزار سے زائد شکایات مو صول ہوئی ہیںجن سے اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ شکایات کرنا کوئی بر اعمل نہیں، اگر دیکھیں کہ آپ کو فراہم کی جانیوالی سروس میں کسی قسم کی غفلت ،عملے کے کسی فرد نے آپ کی ہتک کی تو اس کیخلاف شکایات کرناآپ کا حق ہے ،اس موقع پرموجود خواتین نے سیمینار کو بہت مفید اور معلوماتی قراردیا ،خواتین شرکاء نے کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کی با نی فرزانہ افضل کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا ،

خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کریٹیو مائنڈزمیڈیاکے اس معلوماتی سیمینار سے بہت فا ئدہ ہوا،ہم یہاں سے بہت سی معلومات لے کر جا رہی ہیں جو اس پہلے ہمیں شائد نہیں معلوم تھیں ،فرزانہ افضل کمیونٹی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہیں ،کمیونٹی کیلئے فرزانہ افضل کی خدمات کو نظر اندازنہیں کیا جا سکتا ،ہم امید کر تی ہیں کہ فرزانہ افضل کمیونٹی کو معلومات فراہمی کیلئے ایسے مفید سیمینار کا سلسلہ جا ری رکھیں گی ، سیمینار کے آخر میں کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کی با نی میڈم فرزانہ افضل نے کہا کہ میں تمام خواتین شرکاء کا شکریہ ادا کرتی ہوںجنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر سیمینار میں شرکت کو یقینی بنا یا ،میں خاص طور پر سرجن داکٹر شہنازسومجی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کے سیمینار میں خواتین کو آگا ہی فراہم کی ،میں اپنی ٹیم کی بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے سیمینار کو کامیاب بنانے میں میرا بھرپور ساتھ دیا ،میں کمیونٹی کی خدمات کا جذبہ لیکر میدان میں آئی ہوں ،انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر جا ری وساری رکھوں گی


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes