سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون حماس کے حسن سلوک سے شدید متاثر

تل ابیب(ویب ڈیسک) حماس کی قید سے رہائی پانے والی ایک اسرائیلی خاتون نے جدوجہد آزادی فلسطین کے جانبازوں کے حسن سلوک سے پوری دنیا کو آگاہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 85 سالہ اسرائیلی خاتون سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ نے رہائی کے وقت حماس کے جنگجو سے ہاتھ کیوں ملایا تو انہوں نے جواب دیا کیوں کہ قید کے دوران ان لوگوں کا برتاؤ بہت اچھا تھا اور انہوں نے ہمارا بہت خیال رکھا۔85 سالہ لیفشٹز نے کہا کہ حماس کا رویہ نرم تھا، مجھے اور میرے ہم عمر ساتھیوں کو ہر دو یا تین دن بعد ڈاکٹر دیکھنے آتا تھا، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جب حماس نے گھر سے مجھے تحویل میں لیا تو راستے میں زد و کوب کیا گیا لیکن وہ ایسا نہیں تھا کہ میری ہڈیاں ٹوٹ جاتیں۔ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی خاتون نے مزید بتایا کہ غزہ پہنچنے کے بعد بھی ہم پر تشدد نہیں کیا گیا، ہماری حفاظت پر مامور لوگوں نے ہمیں بتایا وہ لوگ قرآن پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے، ہمیں مکڑی کے جالے کی طرح کی پیچیدہ سرنگوں میں رکھا گیا تھا یہ بھول بھلیا تھیں جن تک پہنچنا ناممکن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes