سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار، عدالت کا بازیابی کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما کو بازیاب کروا کے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔بھائی فراز چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرلے لے گئے، تاہم انہیں کہاں منتقل کیا گیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔اہلیہ حبا چوہدری نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم انہیں کہاں لے کر گئے ہیں کچھ پتہ نہیں۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو تھانہ آب پارہ اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف بیس اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے۔ انہیں اسلام آباد پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔ انہیں گھر کے قریب موجود پارک میں ناشتہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے فواد چوہدری کوعدالت میں پیش کرنے کے لئے مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے، وہ کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں پھر بھی غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے گئے ، عدالت فواد چوہدری کو بازیاب کرا کے رہائی کے احکامات دے۔تھانہ کوہسار کے مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے درخواست پر فواد چوہدری کی فوری بازیابی کا حکم دیتے ہوئے پولییس سے ریورٹ طلب کرلی۔فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے ؟ ابھی کچھ پتہ نا چل سکا۔ اس وقت وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چوہدری وہاں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبپارہ اور کوہسار تھانہ کی پولیس بھی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔ فواد چوہدری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں اگر ان کے خلاف کوئی بھی کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، جو بھی کاروائی ہے قانون کے مطابق ہی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے اوائل جنوری میں بھی فواد چوہدری کو گرفتار کیا تھا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes