سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار

لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک) عدالت نے عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے کا وارنٹ غیر مؤثر قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے عمران خان کے گھر کے سرچ وارنٹ کو غیر مؤثر قرار دے دیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ ایک بار لیے گئے سرچ وارنٹ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ عمران خان نے گھر کے وارنٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کے گھر سرچ وارنٹ کی منسوخی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت جج عبہر گل نے استفسار کیا کہ کیا سرچ وارنٹ پر عمل کروا لیا ہے؟۔ آپ عمران خان کے گھر کس مقصد کے لیے گئے تھے؟، جس پر کمشنر لاہور نے بتایا کہ ہم زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کے لیے عمران خان کے گھر گئے تھے ۔ ہم نے سرچ وارنٹ پر عملدرآمد آمد تاحال نہیں کیا ۔ عمران خان زمان پارک کے باہر سے تجاوزات ہٹا نے کے لیے رضامند ہوگئے تھے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عمران خان کے گھر کےسرچ وارنٹ ابھی درکار ہیں، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اس بارے میں مہلت دی جائے،افسران سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔بعد ازاں عدالت نے ڈی آئی جی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes