سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے

لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک) عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ میں آکر اپنے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔ عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں سابق وزیراعظم کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے اور اس سلسلے میں انہیں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔ حبیب ایڈووکیٹ نامی وکیل کی جانب سے جمع کروائے گئے ضمانتی مچلکے عمران خان کے دستخط کیے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے منطور کیے۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں ان کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے۔ ظل شاہ کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کرلیے، جس کے بعد عمران خان وہاں سے روانہ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes