سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

عازمین حج کی رہائش پر آب زمزم کی فراہمی کی تیاری

سعودی عرب (ویب نیوز)سعودی عرب میں الزمازمہ کمپنی نے عازمین حج کی رہائش تک آب زمزم کی بوتلیں مسلسل پہنچانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق الزمازمہ کمپنی کے نائب سربراہ ریان زمزمی نے بتایا کہ ’زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین حج کی رہائش کے پتے کا اندراج ہو گا اور تمام ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔‘رمضان کے دوران یومیہ آب زمزم کے 300 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ غیرملکی کارکن جو 18 برس سے زائرین کو زمزم پیش کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ کے سینٹرل حج پورٹل کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’عازمین کی رہائش کی ’ڈیجیٹل ہاؤس نمبرنگ‘ ہو گی ۔ آب زمزم کی فراہمی کے حوالے سے پورے حج سیزن میں اسی ای پلیٹ فارم پر انحصار کیا جائے گا۔‘یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا تاکہ کسی تاخیر کے بغیر زمزم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہ سکے۔ الزمازمہ کمپنی کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ ’عازمین کو اپنی رہائش پر آب زمزم کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوگا کہ پہلے ای پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں۔ پھر کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں پھر انہیں ایک تصدیقی پیعام موصول ہو گا۔’عازمین حج کے انچارج اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان تعاون سے زمزم کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر آٹھ گھنٹے میں آب زمزم کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جائے گی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes