سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

صبا قمر کو ساتھی مل گیا؟جلد خوشخبری کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار صبا قمر نے اپنے زندگی میں کسی کے آنے کا اشارہ دے دیا۔صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔پروگرام کے میزبان اداکار عمران اشرف نے صبا قمر سے پوچھا کہ آپ کی آنکھوں میں ایک تحمل، ٹھہراؤ اور سکون ہے، میری زندگی کا تجربہ کہتا ہے کہ کوئی تو ہے جو آیا اور یہ سب لایا ہے۔صبا قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی میں ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جس پر عمران اشرف نے پوچھا کہ تو کیا آپ ابھی ضرورتمند ہیں یا ضرورت پوری ہوچکی ہے؟صبا قمر نے اس سوال کا شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ‘‘واضح رہے کہ پاکستان شوبز شائقین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ہندی میڈیم اسٹار کو کوئی مل گیا ہے تاہم صبا قمر نے اب ان قیاس آرائیوں کی کافی حد تک تصدیق کردی ہے۔صبا قمر سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کی زندگی پر بایو پک بنتی ہے تو آپ کس اداکارہ کو اپنا کردار دینا چاہیں گی؟جس پر صبا قمر نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے لیکن مجھے اقرا عزیز میں اپنی جھلک نظر آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes