لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تقریب تاج پوشی کے دوران شہری ایک بدکے ہوئے گھوڑے کے ہاتھوں زخمی ہوتے بال بال بچ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اپنے نئے بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شہری مال کے باہر سڑک کے دونوں طرف جمع تھے جہاں لائف گارڈز اپنے گھوڑوں پر گزر رہے تھے کہ اچانک ایک گھوڑا بدک کر الٹے پیروں چلتا ہوا لوگوں میں جا گھسا۔