سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سی ایم ایم کے زیر اہتمام مانچسٹر میں سیمینار ،مصباح نورین کی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بریفنگ

مانچسٹر(رپورٹ ،محمداسحاق ہاشمی )کریٹیو ما ئنڈزمیڈیا کے زیر اہتمام ما نچسٹرمیں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا،سمینارمیں کثیر تعداد میں خواتین نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسزمصباح نورین کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،کریٹیوما ئنڈزمیڈیا کی بانی چیف ایگزیکٹیو فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کو خوش آمد ید کہا ،
سیمینار کی مہمان خصوصی مصباح نورین نے شرکاء کو کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی ،مصبا ح نورین نے ایئر پورٹ پر تارکین وطن کیساتھ نارواسلوک پربات کرتے ہو ئے کہا کہ تارکین وطن ایک ایسے پرندے کا نام ہے جو چوغ چگنے دیار غیر میں جاتا ہے اور انڈے اپنے وطن میں آکر دیتا ہے۔ اور وہ بھی سونے چاندی کے لیکن اہل وطن ان کے انڈوں سے فیضیاب ہوتے ہوئے بھی جب موقع ملتا ہے اسی پرندے کو ذبح کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس نایاب پرندے کی نسل ختم ہونے کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں اور ان کی اگلی نسل دوسرے خطوں کی طرف اپنی اڑانیں بھرنے لگی ہے،
تارکین وطن کو پاکستان کے مختلف ائرپورٹس پر مسائل کا سامنا رہتا ہے ، گاڑیوں کو ائرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیاجاتا جب کہ ائرپورٹ کے باہر ہی ایف آئی اے کے اہلکار روک لیتے ہیں۔ مسافروں سے ان کا کہنا ہوتا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی غلط یا زیادہ سامان ہے تو آپ ہمیں بتائیں ہم تمام مسئلہ حل کرادیں گے۔ ائرپورٹ کے اندر سکیننگ مشین آپریٹرز کا کہنا ہوتا ہے کہ ہماری خدمت کرو ہم آپ کو کلیئر کرادیں گے، وہاں سے فارغ ہوکر جب مسافر آگے بڑھتے ہیں تو ایک اور ٹیم کھڑی ہوتی ہے جو پیک ہونے والے سارے سامان کے بیگز کھلوادیتی ہے، ایف آئی اے اہلکار اور اس کا خواتین پر مشتمل عملہ مسافروں سے اس قدر بدتمیزی کرتے ہیں جس کا تصور بھی محال ہے۔ یہ تمام احوال بتانے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت پاکستان آج تک ان مسائل کو حل نہیں کراسکی ہے،تارکین وطن کا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ا یئرپورٹس پر پیش آنے والے ان واقعات سے کمیونٹی کو بچایا جائے،مصباح نورین نے یوکے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیار غیر میں رہ کر اپنے اندر اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہو گا ،یہاں پر مقیم پاکستانی کمیونٹی باقی کمیونٹی کی نسبت بہت پیچھے ہے ،ہمیں سیاست سے زیادہ اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں تعلیم پر زیادہ توجہ دینا ہو گی ،کریٹیو مائنڈزمیڈیا کی بانی سی ای او فرزانہ افضل نے کہا کہ میں سی ایم ایم کے پلیٹ فورم سے کمیونٹی میں آگاہی کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہوں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہوں گی ،میں کمیونٹی میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے اب تک نصف درجن کے قریب پروگرام کروا چکی ہوں ،الحمداللہ میری اس کاوش سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ،میں یہ سلسلہ جا ری رکھوں گی(15-02-2024)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes