سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سی ایم ایم کے زیر اہتمام سیمینار کاانعقاد،چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ،سروائیکل کینسرکے موضوع پرلیکچر

ما نچسٹر(رپورٹ،محمد اسحاق ہاشمی)کریٹیو مائنڈزمیڈیاکے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ،سروائیکل کینسر اور آنتوں کے کینسر کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا،نبیلہ فاروق اور فا ئزہ چو ہدری نے کینسر جیسے مرض سے بچا ؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی، آگاہی سیمینار میں درجنوں خواتین نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا،نبیلہ فاروق اور فا ئزہ چو ہدری نے خواتین کو بتایاکہ چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ زندگیاں بچاتی ہے،چھاتی کے کینسر سے اموات کی شرح 1980 کی دہائی سے کم ہو رہی ہے۔ یہ باقاعدہ میموگرام اسکریننگ سے پہلے پتہ لگانے اور چھاتی کے کینسر کے علاج میں بہتری کی بدولت ہے،میموگرافی ایک قسم کا ایکسرے امتحان ہے جو چھاتی کے اندر کی تصویر لیتا ہے جسے میموگرام کہتے ہیں۔ یہ چھاتی کے کینسر کا ابتدائی اور انتہائی قابل علاج مرحلے میں پتہ لگانے کا بہترین طریقہ ہے کیونکہ یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں چھاتی کے بافتوں کی اندرونی ساخت کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتا ہے،یہ ایسی تبدیلیوں کو ظاہر کر سکتا ہے جو محسوس کرنے کیلئے بہت چھوٹی ہیں،خواتین کو چاہیے کہ جوں ہی اپنے جسم میں کوئی تبدیلی محسوس کریں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں تاکہ موت کے منہ میں جانے سے بچ سکیں،بعض خواتین بڑی سے بڑی تکلیف پر بھی توجہ نہیں دیتی جس سے ان کی بیماری کا آخری سٹیج پر پہنچ جا تی ہے،ایسی خواتین کو چا ہیے کہ اپنی صحت کا خود خیال رکھیں،سیمینار کے اختتام پر بانی سی ای او کریٹیو مائنڈزمیڈیا فرزانہ افضل نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا،فرزانہ افضل نے کہا کہ کریٹیو مائنڈزمیڈیا کے زیر اہتمام خواتین کو آگاہی فراہمی کیلئے سلسلہ جا ری رکھیں گے،انشا ء اللہ اپنی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھو ڑوں گی(16/05/2024)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes