سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سعودی عرب میں مزید 2 مجرموں کے سر قلم

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں عدالتی حکم کی پاسداری میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے جُرم میں بحرین سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کے سر قلم کر دیے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جن دو افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں جعفر محمد سلطان اور صادق مجید شامل ہیں جو ایک دہشت گرد تنظیم کے خطرناک کارندے تھے اور مملکت کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔دونوں نوجوانوں کو 8 مئی 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا جہاں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جنوری 2022 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارندوں کی دہشت گرد جماعت نے سعودی عرب اور بحرین کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی، خطرناک ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سمیت دونوں ممالک میں حملوں کے لیے تربیت حاصل کی تھی۔رواں برس کے صرف 5 ماہ سعودی عرب میں سزائے موت کی تعداد گزشتہ دو برسوں سے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوچکی ہے۔ مارچ میں ایک ہی دن 81 مجرموں کے سرقلم کیے گئے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes