سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ برآمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے کے بعد قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے جس سے قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے معاملے کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے۔وزارت داخلہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے مینڈیٹ میں جعلی پاسپورٹ کے اجرا میں ملوث افراد کی شناخت اور ملوث افراد کی فہرست مرتب کرنا شامل ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes