سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سعودی خلابازوں کی 8 دن خلا میں رہنے کے بعد واپسی

سعودی عرب (ویب ڈیسک)سعودی خاتون خلاباز ریانہ برناوی اور ان کے ساتھی علی القرنی بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر آٹھ دن گزارنے کے بعد منگل کو زمین پر واپس پہنچ رہے ہیں۔سعودی خلا باز خلائی سٹیشن میں کیسے سوتے ہیں؟سعودی خلابازوں کا خلائی مشن ختم، آج واپسی آج ہوگی،ایگزیوم سپیس کے ذریعے 22 مئی کو شروع کیے گئے اس مشن میں شامل ریانہ برناوی خلائی سٹیشن پر جانے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلابازوں کی چار رکنی ٹیم منگل 30 مئی کو شام 3.05 بجے خلائی سٹیشن کو خیرباد کہے گا۔خلائی مشن پر کمانڈر پیگی وٹسن اور پائلٹ جان شوفنز کے ساتھ مشن کے ماہرین کے طور پر علی القرنی اور خاتون خلا باز ریانہ برناوی جو سعودی عرب کی نمائندگی کر رہے ہیں اس مشن میں تقریباً 9 دن مکمل کریں گے۔خلانوردوں کا سپیش شپ ایکس ڈریگن 300 پاؤنڈ سے زائد سامان کے ساتھ زمین پر واپس پہنچے گا، جس میں ناسا کے سائنسی آلات کے علاوہ 20 سے زیادہ مختلف تجربات کا ڈیٹا شامل ہوگا۔ناسا انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے خلابازوں کی واپسی کی لائیو کوریج کرے گا۔قبل ازیں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے آٹھ روزہ قیام کے دوران سعودی خلابازوں نے تجربات کا سلسلہ جاری رکھا جس میں سعودی طلباء کے ساتھ خلائی سٹیشن کی مائیکرو گریوٹی اور زمین کے بارے میں مطالعہ بھی کرایا گیا۔واضح رہے کہ 1985 میں سعودی فضائیہ کے پائلٹ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کے زیر اہتمام خلائی سفر میں حصہ لیا تھا جو خلا میں جانے والے پہلے سعودی بن گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes