سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کنیکٹی کٹ: کچھ پست قد مرد اپنے قد کو لے کر واقعی احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا میں پست قد مردوں کی بڑھتی تعداد دراز قد کیلئے سرجری کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ییل لمب رسٹوریشن اینڈ لینتھننگ پروگرام کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ فرمبرگ نے کہا کہ اعضاء کو لمبا کرنے کا طریقہ کار کئی دہائیوں سے جاری ہے اور عام طور پر بیماریوں اور پیدائشی نقائص جس میں دونوں ٹانگیں یا ایک ٹانگ چھوٹی ہوتی ہے، کو درست کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے پہل آپ بنیادی طور پر جسم کو قائل کرتے تھے کہ اُس کی ہیئرلائن فریکچر ہے جس پر جسم شفا بخش ردعمل کا آغاز کرتا تھا۔ پھر آپ دھیرے دھیرے ہڈی کو علیحدہ کرتے تھے اور جسم کا شفا بخش ردعمل مطلوبہ لمبائی تک جاری رہتا تھا۔تاہم فرمبرگ کا کہنا تھا حالیہ نئی ٹیکنالوجی نے ٹانگ کی ہڈی کے اندر لگائی گئی ٹیلی سکوپنگ راڈ کی مدد سے ایک یا دونوں ٹانگوں میں انچز کے اضافے کو بہت آسان بنا دیا ہے۔اس جدید طریقہ کار میں آرتھوپیڈک سرجن کسی شخص کی ٹانگ کی ہڈی کو آہستہ سے توڑتا ہے جس سے خون کی فراہمی برقرار رہتی ہے اور پھر ہڈی کی لمبائی کے اندر ٹائٹینیم راڈ داخل کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes