سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

خواتین کیساتھ جنسی استحصال پر برطانوی رکن اسمبلی معطل

لندن(رپورٹ فرزانہ افضل)برطانیہ میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیبر پارٹی نے اپنے سینیئر رکن اسمبلی 63 سالہ جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کم عمر خوتین ارکان اسمبلی اور عملے کے جنسی استحصال اور نازیبا اشارے کرنے پر معطل کی۔جیرینٹ ڈیوس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اگر وہ اس جرم کے مرتکب پائے گئے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے۔تحقیقات مکمل ہونے تک وہ لیبر پارٹی کے رکن کی حیثیت سے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول رویہ ہے۔ معطل رکن اسمبلی کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔بی بی سی نے پارٹی کے اس فیصلے پر تبصرے کے لیے معطل رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔خواتین رکن اسمبلی اور عملے کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام سامنے لانے والی نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا کہ 5 خواتین نے معطل رکن اسمبلی کے خلاف جنسی استحصال کی تصدیق کی۔خواتین نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی گزشتہ 5 برسوں سے شراب کے نشے میں کم عمر خواتین پر جنسی تبصرے کستے اور ناپسندیدہ طور پر چھوتے رہتے تھے۔ان خواتین نے بار بار منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر پارٹی ڈسپلن کے انچارج لیبر وہپس سے رکن اسمبلی کی شکایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes