لندن(رپورٹ ،محمد اسحاق ہاشمی )کریٹیو مائنڈ زمیڈیا اور برنیج بڈیز کے زیر اہتمام مانچسٹر میں خواتین کے عالمی دن کی منا سبت سے پر وقار پروگرام کا انعقاد ہو ا،پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ،کر یٹیو مائنڈزمیڈیا (سی ایم ایم)کی سی ای او فرزانہ افضل اوربرنیج بڈیز کی چیف ایگزیکٹیو سیما شیخ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،پروگرام میں خواتین کے رنگ برنگے ملبوسات اور دیسی میوزنک نے سماں باندھ دیا ،شرکاء نے خواتین کی مناسبت سے خوبصورت پروگرام کو خوش آئند قرار دیا ،تمام خواتین نے کریٹیو مائنڈزمیڈیا کو ایک سال مکمل کرنے پر سی ای او فرزانہ افضل کو مبا رکباد دی ،سب نے ملکر سی ایم ایم کی سالگرہ کا کیک کاٹا ،خواتین کی فلاح وبہبود اورایک سال میں درجنوں آگاہی سمینارزکے انعقاد پر فرزانہ افضل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،کمیونٹی کی تمام خواتین کا کریٹیو مائنڈزمیڈیا کی سی ای او فرزانہ افضل کیساتھ ملکر چلنے کا عزم ،پروگرام میں کمیونٹی کی سرکردہ خواتین کونسل جنرل طارق وزیر کی اہلیہ نسرین طارق ،،روبینہ راجہ ،تحریمہ ریاض ،عالیہ ہاشمی ،سعدیہ ورائچ ،سعدیہ شیخ ،سائرہ پونیوالا ،ساجدہ ،مسز اقبال صدیقی ،صابرہ نا ہید چو ہدری ،بیگم اعجاز افضل شیخ سمیت درجنوں خواتین کی بھرپور شرکت ،پروگرام کے شروع میں غزہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی ،برطانیہ میں پہلی با ر خواتین کے حقوق پر کام کرنیوالی 2 تنظیموں نے ملکر پروگرام کا انعقاد کرکے مثال قائم کرلی ،شرکاء نے دونوں تنظیموں کی سربرہان سیما شیخ اور فرزانہ افضل کومبارکباد پیش کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں ،خواتین کے کردار کے بغیر ایک اچھے معاشرے کی تکمیل نہیں ہو سکتی ،خواتین کو اپنے حقوق کیلئے ہر حال میں آگے آنا ہو گا ،ہمیں خواتین کے بہتر مستقبل کیلئے مل جل کر کام کرنا ہو گا ،میں کریٹیو مائنڈزمیڈیا (سی ایم ایم)کی سی ای او فرزانہ افضل کو مبا رکبا د پیش کرتی ہوں جنہوں نے خواتین کی فلاح وبہبود اور آگاہی کیلئے ایک سال میں درجنوں پروگرامات کروا کر ایک اعلیٰ مثال قائم کرلی ،خواتین کے عالمی دن کی منا سبت سے شاندار پروگرا م کے انعقاد پر سیما شیخ اور فرزانہ افضل مبا رکبا دکی مستحق ہیں ،خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے انشاء اللہ ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گی،برنیج با ڈیز آرگنائزین کی سی ای او سیما شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے میدان عمل میں نکلی ہوں ،خواتین کو طا قتور بنانے کیلئے ہر مو ڑ پر ان کی حوصلہ افزائی کروں گی ،خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑاکرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں اور انشاء اللہ کرتی رہوں گی ،کریٹیو ما ئنڈ زمیڈیا کی سی ای او فرزانہ افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی خودمختاری کسی بھی ملک کی سماجی ترقی کیلئے لازم ہے،خواتین ملکی معیشت میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں،ہر دور میں اقوام کے استحکام، ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، عورت جتنی زیادہ تعلیم یافتہ ہو گی اسے معاشی مواقع ملنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا، بچوں کی تعلیم و تربیت میں عورت کے کردار سے کوئی بھی معاشرہ انکار نہیں کر سکتا ، پڑھی لکھی خواتین معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہیں،الحمد اللہ :میں نے خواتین کی فلاح وبہبود اوراپنےحقوق کی آگاہی کیلئے کریٹیو مائنڈزمیڈیا (سی ایم ایم)کے نام سے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے ،میں نے ایک سال میں کریٹیومائندزمیڈیا کےپلیٹ فورم سے درجنوں آگاہی پروگرامات کروا کر خواتین کو اپنے حقوق سے روشناس کروایا ،خواتین کو روزگار کے مواقع پید اکرنے کیلئے طریقے بتائے گئے ،خواتین کو صحت مند زندگی گزارنے کیلئےمختلف طبی ما ہرین کی خدمات حاصل کی گئیں ،انشاء اللہ اب ایک نئے عزم کیساتھ خدمت کا سلسلہ جا ری رکھوں گی
6/3/2024