سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب

ابوج(سی ایم ایم رپورٹ) تینوبو نے نائیجیریا کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ نائجیریا کے 16ویں صدر بن گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ صدر تینوبو نے دارالحکومت کے ایگل اسکوائر ایونیو میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور ملک کی معیشت اور توانائی کے شعبے کی زبوں حالی کو بحال کرنے کا عہد کیا۔تینوبو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم مہنگائی پیدا کیے بغیر معیشت کی بحالی کیلئے بجٹ میں اصلاحات نافذ کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔حلف برداری کی تقریب میں 5000 کے قریب افراد نے شرکت کی جن میں دوسرے ممالک کے صدور، سربراہان مملکت اور گورنرز، وزراء، سفارت کار اور دوست ممالک کے حکام شامل تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور حکومتی امور میں مزید خواتین کو شامل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ سیکورٹی کے حوالے سے نئے صدر نے مزید فوجی ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی خریداری اور سیکورٹی اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes