سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ترکیہ اور مصر کا منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔یاد رہےکہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 میں منقطع ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا اور تب سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری تھے اور گزشتہ ماہ مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری ترکیہ کے دورے پر آئے تھے اور اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں سفارتی تعلقات میں کی بحالی کے لیے ٹائم فریم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے لیے حکمت عملی بنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes