لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی سرکاری رہائش 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی۔ گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر پر موجود تھے اور بعد میں وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت روانہ ہوگئے۔