سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی

چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا واقعہ تامل ناڈو کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں پیش آیا۔ خود کشی کرنے والا نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں کانسٹیبل تھا اور اپنے گھر سے دور ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہا تھا۔گولی کی آواز سن کر ساتھی اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو کانسٹیبل کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور اس میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔ اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔لاش کے پاس سے رائفل اور گولیاں ملیں تاہم خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔کانسٹیبل کی شناخت 32 سالہ جگن کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں جب کہ فوجی اڈوں اور ٹریننگ سینٹرز میں آپسی جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اسی طرح کے ایک جھگڑے میں 4 اہلکار مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes