سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ

میڈرڈ(سی ایم ایم رپورٹ) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے مقامی اور علاقائی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کنگ فلپ سے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں بتایا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلے سے ملک کے بادشاہ فلپ ششم کو آگاہ کردیا ہے۔وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کنگ فلپ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے ان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے 23 جولائی کو نئے انتخابات کرادیں۔اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کے بعد کیا ہے۔خیال رہے کہ مقامی انتخابات کے بعد صوبائی الیکشن میں بھی قدامت پسند پیپلز پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ووکس نے حکمراں جماعت کو شکست سے دوچار کیا ہے۔اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم نے رواں برس دسمبر میں الیکشن ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس دوران وہ اپنی ٹیم کو مکمل کریں گے تاہم مقامی الیکشن نے ان کو حکمت عملی بدلنے پر مجبور کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes