سی ایم ایم رپورٹ

اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
اہم خبریں
  • غزہ پناہ گزین کیمپ میں گاڑی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، 5 صحافی شہید
  • بشارالاسد کی اہلیہ خطرناک بیماری میں مبتلا
  • موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
  • غزہ میں 24 گھنٹے میں 38 فلسطینی شہید
  • خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
  • سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
  • جاپانی ایئر لائنز کا سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان
  • روس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

آئی سی سی چیف سے ملاقات؛ پی سی بی ٹیم بھارت بھیجنے کے موقف پر قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا، پی سی بی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل ہوگا۔پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔نجم سیٹھی اور گریگ بارکلے کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کی۔سال 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes